Fri. Jan 17th, 2025

غریبوں کو کھانا دیا اور پھر۔۔ سارہ علی خان ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کرنے کے دوران کس بات پر غصہ ہوگئیں؟ دیکھئے

مقبول بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی و اداکارہ سارہ علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کھانا تقسیم کرنے کے دوران ویڈیو ریکارڈ کرنے والوں پر اداکار غصہ ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ علی خان کو ممبئی کے علاقے جوہو میں مشہور شانی مندر کے باہر بیٹھے ضرورت مندوں میں کھانے کے ڈبے تقسیم کرتے دیکھا گیا۔بالی وڈ اداکارہ نے ضرورت مندوں سے بات چیت کی اور اپنے ہاتھ سے کھانا تقسیم کیا۔ اس دوران پاپرازی (میڈیا رپورٹرز) ان کی ویڈیو ریکارڈ کرتے رہے جو اداکارہ کی طبیعت پر ناخوشگوار گزارا۔

سارہ علی خان نے غصے میں آ کر پاپرازی سے ویڈیو نہ بنانے کی درخواست کی جس پر کیمرے بند کر دیے گئے۔ اداکارہ کھانا تقسیم کرنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر گھر روانہ ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر ان کی کھانا تقسیم کرنے کی ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جہاں مداح اور دیگر صارفین ان کی تعریفیں کر رہے ہیں۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *