Fri. Jan 17th, 2025

صنم جنگ کا پاکستانی لڑکیوں کو بیرون ملک شادی نہ کرنے کا مشورہ پاکستان سب سے اچھا ملک ہے، شادی کرکے سکون سے یہاں ہی رہو،معروف اداکارہ

کراچی(  اپریل2024ء) معروف اداکارہ صنم جنگ نے پاکستانی لڑکیوں کو بیرون ملک شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے صنم جنگ نے کہا کہ جو لڑکیاں ملک سے باہر شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، میں ان کو یہی مشورہ دوں گی ملک سے باہر شادی نہیں کرنا، کبھی بھی پاکستان چھوڑ کر مت جانا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سب سے اچھا ملک ہے، شادی کرکے سکون سے یہاں ہی رہو کیونکہ اگر بیرون ملک جا گی تو وہاں آپ کو اپنے والدین اور بہن بھائیوں سمیت ہر کوئی یاد آئے گا۔صنم جنگ نے مزید کہا کہ بیرون ملک میں تو ہمیں وہ لوگ بھی یاد آتے ہیں جن سے ہم نفرت کرتے ہیں یا جو ہم سے نفرت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ جولائی 2023 میں صنم جنگ اپنی بیٹی اور شوہر کے ہمراہ پاکستان سے امریکا منتقل ہوگئی تھیں اور رواں سال کی شروعات میں انہوں نے سوشل میڈیا پر امریکا سے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ رو رہی تھیں۔صنم جنگ نے ویڈیو میں بتایا تھا کہ پاکستان سے باہر کسی بھی ملک میں رہنا بہت مشکل ہے، یہاں ہمیں اپنے پیاروں کی بہت یاد آتی ہے لیکن ہم جلدی ان سے ملاقات بھی نہیں کرسکتے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *