Fri. Jan 17th, 2025

انگریز خاتون جب خانہ کعبہ پہنچی، تو اس کے ساتھ کیا معجزہ ہوا؟ جانیے دلچسپ کہانی

سوشل میڈیا پر کچھ ایسی ویڈیوز موجود ہیں جو کہ انسان کو جذباتی کر دیتی ہیں۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی یوٹیوبر کے بارے میں بتائیں گے جس نے پہلی بار حرم شریف کی زیارت کی۔

 

 

عائشہ روسالی نامی یوٹیوبر نے 2021 میں اسلام سے متعلق اپنی ریسرچ کا آغاز کیا تھا، لیکن اسلام پر ریسرچ کرتے کرتے خود اس حد تک متاثر ہوئیں کہ اب مسلمان ہو گئی ہیں۔ 24 سالہ عائشہ کا خواب تھا کہ وہ اداکارہ بنیں، مگر اکثر ہوتا وہ ہے جس کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ عائشہ کے ساتھ ہوا ہے۔

یوٹیوبر ترکی کے دورے پر تھیں جہاں انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ مسجد میں جائیں گی مگر مکمل اہتمام کے ساتھ یعنی اسکارف اوڑھ کر۔

اسلام قبول کرنے بعد اداکاری کے خواب کی جگہ اب وہ لوگوں کو اسلام کا مثبت چہرہ دکھا رہی ہیں، عائشہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد سب سے پہلے مکہ اور مدینہ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

آقائے دو جہاں ﷺ کے شہر میں داخل ہوتے ہی عائشہ جذباتی ہو گئی تھیں، ان کی آنکھوں میں احترام اور خوشی جھلک رہی تھی، اپنے یوٹیوب چینل پر وہ ویڈیو بھی عائشہ نے اپلوڈ کی جب وہ اسلام قبول کر رہی تھیں۔

مدینہ پہنچ کر آذان کی آواز تھی اور عائشہ کی خاموش توجہ تھی، جو کہ آذان کو سن رہی تھیں۔ عائشہ بتاتی ہیں کہ اس حد تک سکون اور آرام انہیں پوری زندگی میں میسر نہیں آیا جو وہ مکہ اور مدینہ میں محسوس کر رہی تھیں۔ مسجد نبوی میں عائشہ کی آنکھوں میں آنسو تھے اور ایک ایسا احساس تھا جس میں وہ اللہ کا شکر ادا کر رہی تھیں۔

عائشہ بتاتی ہیں کہ روزمرہ زندگی میں واپس جب جاؤں گی تو مجھے اس لمحے کی شدت سے یاد آئے گی، کیونکہ مکہ اور مدینہ میں انہیں وہ سکون ملا تھا جس کی تلاش وہ کر رہی تھیں۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *