Fri. Jan 17th, 2025

کسی اور صوبے کے مقابلے میں صرف پنجاب حکومت میں ہی کام ہورہا ہے‘عظمیٰ بخاری

مریم نواز صرف چھ گھنٹے آرام کرتی ہیں اور اٹھارہ گھنٹے کام کرتی ہیں،رمضان المبارک میں چونسٹھ لاکھ خاندانوں کو راشن دیا گیا سیف سٹی پروگرام شہباز شریف نے شروع کیا تھا، اب اٹھارہ مزید اضلاع میں سیف سٹی پراجیکٹ بننے جارہا ہے‘میڈیا سے گفتگو

لاہور   آئی۔ 30 مارچ2024ء) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت کی ایک ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ آج میں اپنی حکومت کی ایک مہینے کی کارکردگی آپ کے سامنے پیش کرنے آئی ہوں۔کسی اور صوبے کے مقابلے میں صرف پنجاب حکومت میں ہی کام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق رمضان المبارک میں چونسٹھ لاکھ خاندانوں کو راشن دیا گیا۔
پنجاب حکومت نے تین مہینے کے اندر غرباء کا سروے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صاف ستھرا پنجاب نوے دن کے اندر ٹائم دیا گیا تھا اس پر کام جاری ہے۔پنجاب حکومت یہ کام بہترین انداز سے سر انجام دے رہی ہے۔ ہم ٹائم لائن کے ساتھ چل رہے ہیں، کوڑا اٹھانے پر کام تیزی سے جاری ہے۔

کسی کو کوڑا باہر پھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گلی محلوں میں جاکر لوگوں سے پوچھے وہ کتنے خوش ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ایک کھلاڑی وزیر اعظم بنا اس نے ایک بھی نیا میدان نہیں بنایا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کوئی بھی کام کاغذوں کی حد تک نہیں ہے۔ تمام کام گراؤنڈز پر ہوتے نظر آئیں گے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پنجاب میں فری وائی فائی پروگرام دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔ ہر ایک ڈسٹرکٹ میں تین ہزار گھر بنائے جائے گے، کم قیمت پر یہ گھر دیئے جائیں گے۔
پنجاب حکومت ایک کال پر گھر کی دہلیز پر سروسز مہیا کرنے جا رہی ہے۔ سیف سٹی پروگرام شہباز شریف نے شروع کیا تھا، اب اٹھارہ مزید اضلاع میں سیف سٹی پراجیکٹ بننے جارہا ہے۔پنجاب بھر میں اربوں روپے سے سڑکیں بننے جارہی ہیں۔پنجاب کے اندر ایمرجنسی میں تمام ادویات مفت ملنا شروع ہوگئی ہیں۔ ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کو دوائیاں ان کے گھر پر ملے گی۔
انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ہم گرین پنجاب پروگرام شروع کیا جس کے تحت پنجاب میں اٹھارہ لاکھ پودے ایک دن میں میں لگے ہیں۔یہ وہ پودے نہیں ہیں جن کو بزدار صاحب لگاتے تھے لوگ گھر لے جاتے تھے۔ پنجاب میں قیمتوں پر کنٹرول پر ایک نیا طریقہ کار لایا جارہا ہے۔طلباء و طالبات کو بلاسود موٹرسائیکل دی جائے گی۔
بیرون ملک اوور سیز کو جائیداد کے حوالے سے جو مشکلات کا سامنا ہے جائیداد منتقلی آن لائن کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تیس ارب روپے کے کسان پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔ کسان کارڈ پر اپوزیشن کو فکر ہوگئی کہ کہیں کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر نہ لگ جائے۔ آپ اس چیز کے گواہ ہیں کہ انڈے کٹے والے کچھ بھی نہ کرسکے۔ پچاس ہزار صارفین کو سولر پینل دینے جارہے ہیں۔
مسیحی برادری کے لئے ایسٹر پیکج رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک بھی دن چھٹی نہیں کی۔ ایک وہ وزیر اعلی تھے جن کو نیسلے اور نیسپاک میں فرق معلوم نہیں تھا۔عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لئے دوسرے صوبوں میں کوئی پروگرام سامنے نہیں آیا۔ابھی بہت ٹائم ہے پانچ سال میں پنجاب کی حالت مکمل طور پر بدل چکی ہوگی۔
نواز شریف اور مریم نواز کا وژن ہے کہ زیر زمین ٹرین چلائی جائے۔مریم نواز صرف چھ گھنٹے آرام کرتی ہیں اور اٹھارہ گھنٹے کام کرتی ہیں۔ مریم نواز جیل میں رہ کر بیمار نہیں ہوئی تو انشاء اللہ اب بھی کچھ نہیں ہوتا۔ اگلا رمضان پیکج پنجاب کیمستحقین کی پوری رپورٹ تیار کرنے کے بعد آئے گا۔ ہم اسٹیٹ آف دی آرٹ ایگریکلچر یونٹس بنارہے ہیں۔ جون کے بجٹ میں ایک پوری پالیسی لائی جائے گی۔جن کا فون کوئی سنتا نہیں تھا جن کا فون کوئی اٹھاتا نہیں تھا شہباز صاحب کو فون کررہے ہیں۔مہنگائی میں تین فیصد کمی ہونے جارہی ہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *