Sun. Nov 24th, 2024

اللہ جب چاہے بخش دے.. لڑکی اچانک کلمہ پڑھنے کے چند گھنٹوں بعد انتقال کر گئی! نماز جنازہ میں سینکڑوں مسلمان امڈ آئے

کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ پوری زندگی انسان گناہ کرتا ہے لیکن آخر میں اللہ نصیب میں کوئی ایسی نیکی کی توفیق دے دیتے ہیں جس سے انسان کے تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں. ایسا ہی کچھ یوکرین سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ خاتون کوٹسارینکو کے ساتھ ہوا جن کا اسلام قبول کرنے کے چند گھنٹے بعد انتقال ہوگیا.داریا کوٹسارینکو نامی ایک یوکرائنی خاتون تھیں جو سیاحت کے لیے متحدہ عرب امارات آئیں اور یہیں نوکری بھی شروع کردی. اسی دوران ان کو مذہب اسلام کو قریب سے جاننے کا بھی موقع ملاداریا کوٹسارینکو نے بالآخر 25 مارچ کو دبئی میں اسلام قبول کیا تھا۔ البتہ اس عظیم سعادت کے ملنے کے چند گھنٹے بعد ہی انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ روزے کی حالت میں انتقال کرگئیں.بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اگرچہ خاتون کا کوئی عزیز رشتے دار وہاں موجود نہیں تھا لیکن دین اسلام کی برکت سے ان کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور لوگ مرنے سے پہلے کلمہ حق اختیار کرنے پر انھیں خوش نصیب قرار دے رہے ہیں.

 

 

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *