Fri. Jan 17th, 2025

پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا

ائیرہوسٹس کی شناخت حنا ثانی کے نام سے ہوئی ہے،گرفتار خاتون ائیرہوسٹس سے مبینہ طور پر غیر متعلقہ کے پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں،حناثانی ٹورنٹو سے لاہورکیلئے پرواز پی کے 789 پر تعینات تھیں

لاہور(۔29 مارچ2024 ء) پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا،ائیرہوسٹس کی شناخت حنا ثانی کے نام سے ہوئی ہے،حناثانی ٹورنٹو سے لاہورکیلئے پرواز پی کے 789 پر تعینات تھیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ گرفتار ہونے والی خاتون ائیرہوسٹس سے مبینہ طور پر غیر متعلقہ کے پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔
اسی پرواز سے حنا ثانی کے ہمراہ 7 دیگر فضائی میزبانوں کو بھیجا گیا تھا، جن کو ٹورنٹو کیلئے ائیر لائن نے نو فالئی ڈکلئیر کیا ہوا تھا۔عملے کی خصوصی اجازت ڈی جی ایم فلائیٹ سروسز کی جانب سے دی گئی تھی، جو کہ روٹین سے ہٹ کر ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دیگر 2 ائیر ہوسٹس سے بھی پوچھ گچھ کی تھی جس کے بعد کینیڈین حکام نے دونوں کو ہوٹل جانے کی اجاز ت دے دی۔
ایئرہوسٹس حنا ثانی کو اس سے پہلے بھی اپنے ہمراہ ممنوعہ اشیاءلانے پر وارننگ دی گئی تھی۔حنا ثانی ائیر ہوسٹس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ معروف گلوکارہ کی عزیزہ ہیں، جبکہ خود بھی سوشل میڈیا ماڈلنگ کرتی ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے ترجمان عبداللہ خان واقعے کے بارے میں آگاہ ہیں، کینیڈین حکام سے رابطے میں ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان ائیرلائن کی فضائی میزبانوں کے کبھی دوسرے ممالک جا کر لاپتہ ہونے اور کبھی کسی ملک میں گرفتار ہونے کی خبریں ماضی میں بھی آتی رہی ہیں ۔
چند عرصہ قبل قومی ائیر لائن کی فضائی میزبان ٹورنٹو میں لاپتا ہوگئی تھی۔فضائی میزبانوں کے دوران ڈیوٹی بیرون ممالک لاپتا ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور اطلاعات کے مطابق حال ہی میں ایک فضائی میزبان جو اسلام آباد سے کینیڈا کی پرواز پر ٹورنٹو گئی تھی وہاں سے لاپتا ہوگئی تھی۔واقعہ کی اطلاع ائیر لائن کے متعلقہ شعبے کو کردی گئی ہے جس نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا تھا۔فضائی میزبان جاتے وقت کمرے میں لٹکی ہوئی یونیفارم پر ائیر لائن کا شکریہ ادا کرنا نہیں بھولیں تھیں۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *